Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / م2019 میں تلنگانہ میں تلگو دیشم کو 100 نشستیں : ریونت ریڈی

م2019 میں تلنگانہ میں تلگو دیشم کو 100 نشستیں : ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : تلگو دیشم لیجسلیچر پارٹی لیڈر اے ریونت ریڈی نے آج اس بات کا ادعا کیا کہ تلگو دیشم پارٹی 2019 میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں تلنگانہ میں 100 اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی ۔ کوکٹ پلی میں پارٹی کی ایک میٹنگ سے مخاطب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں 100 اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے مقصد سے پارٹی جلد ہی ’ مشن 100 ‘ کا آغاز کرے گی ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ حلقہ اسمبلی گجویل سے بھی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT