Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / م21 مارچ سے ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات

م21 مارچ سے ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی کے بورڈ ڈائرکٹر سریندر ریڈی کی اطلاع کے بموجب 21 مارچ سے ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا۔ اس سلسلہ میں تیاریاں جاری ہیں ۔ اس سال ایس ایس سی کے امتحانات کے 2615 سنٹرس قائم کئے گئے ہیں جن میں 10 نئے سنٹرس بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی کے سالانہ امتحان میں 5,21,060 ریگولر ، 37,811 خانگی امیدواروں کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں ۔ طلباء کے ہال ٹکٹس متعلقہ امتحانی مراکز کو مارچ کے پہلے ہفتہ میں بھجوائے جائیں گے ۔ ہال ٹکٹس کے ساتھ نامینل رولس بھی بھجوانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ امتحانات 4 اپریل تک جاری رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT