Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / م31 مارچ تک 60 فیصد جاب کارڈز کی تقسیم

م31 مارچ تک 60 فیصد جاب کارڈز کی تقسیم

عہدیداروں کو سب سے تعاون لینے کی ہدایت ‘ جوپلی کرشنا راؤ
حیدرآباد 6جنوری ( این ایس ایس ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ تلنگانہ کو شعبہ کی اسکیمات پرعمل آوری میں ملک بھر میںاول مقام حاصل ہے ریاستی وزیر پنچایت راج جے کرشنا راؤ نے آج متعلقہ عہدیداروںکو ہدایت دی کہ وہ ضمانت روزگار اسکیم پر 31 مارچ تک 60 فیصد روزگار کارڈز ورکرس میںتقسیم کرتے ہوئے عمل آویر کریں۔ انہوںنے کہا کہ اس کام کو یقینی بنانے کیلئے حکام کو اے پی اوز کو اور مقامی قائدین کو ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ عہدیداروں کیستاھ روزگار ضمانت اسکیم پر ایک جائزہ اجلاس میں انہوںن ے عہدیداروں ‘ اسٹاف اور سرپنچس کو ہدایت دی کہ وہ اس اسکیم پر موثرعمل آوری کیلئے تعاون کریں۔ وزیر موصوف نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 60 فیصد ورکنگ کلاس طبقہ کو 31 مارچ تک جاب کارڈز دستیاب ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی اوز کو اس کام میں اہم رول نبھانے کی ضرورت ہے اور انہیں ہر دن تین گاووں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں ہو رہے کاموں کا جائزہ معائنہ کرنا چاہئے ۔ کرشنا راؤ نے ہدایت دی کہ نلگنڈہ اور عادل آباد اضلاع میں عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اس اسکیم پر عمل آوری میں ناکام رہے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد گاووں میں کئی کاموں کی انجام دہی کے ذریعہ روزگار فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عہدیدار ورکنگ کلاس طبقہ کو روزگار فراہم کرنے کے نشانہ کی تکمیل میں ناکام رہتے ہیں تو حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کرنے سے گریز نہیں کرے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT