Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / م434 منڈلس کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دینے پر زور

م434 منڈلس کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دینے پر زور

چیف منسٹر کو سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری سی وینکٹ ریڈی کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں تمام 434 رورل منڈلس کو خشک سالی سے متاثرہ تسلیم کریں بجائے 231 منڈلس کے جس کا اعلان حکومت تلنگانہ کی جانب سے خشک سالی سے متاثرہ منڈلس کے طور پر کیا گیا ہے ۔ سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے آج اس سلسلہ میں چیف منسٹر کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ اس مکتوب میں وینکٹ ریڈی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت دھان کی فصل کے لیے فی ایکڑ 15,000 روپئے ایگس گریشیا کا اعلان کرے اور اسے جنگی خطوط پر ادا کرے ۔ سی پی آئی کے دیگر مطالبات میں تمام دیہاتوں میں واٹر ٹینکرس کے ذریعہ پینے کے پانی کی سربراہی ، تمام اہل اشخاص کو پنشنس کی فراہمی ، ہر گاؤں میں مڈڈے میل سنٹرس کا قیام ، سن اسٹروک کے باعث فوت ہونے والوں کو 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا ہر ضلع کو 200 کروڑ روپئے الاٹ کرنا شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT