Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / م9 مارچ کو ایم ایل سی انتخابات، انٹر امتحان کو ملتوی کرنے پر غور

م9 مارچ کو ایم ایل سی انتخابات، انٹر امتحان کو ملتوی کرنے پر غور

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی تجویز حکومت تلنگانہ کو روانہ
حیدرآباد ۔ 11 فبروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 9 مارچ کو ریاستی قانون ساز کونسل کی نشست کیلئے منعقد شدنی انتخابات کے پیش نظر 9 مارچ کو منعقد ہونے والے امتحانات انٹرمیڈیٹ کو ملتوی کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کی جانب سے کونسل انتخابات کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ امتحانی پرچوں کو ملتوی کرکے بعدازاں امتحانات کے اختتام کے بعد ملتوی شدہ امتحانی پرچوں کے امتحانات منعقد کرنے کی تجویز پر مبنی فائل حکومت کو روانہ کی ہے۔ تاہم اسی دوران لکچررس اسوسی ایشن کی جانب سے کونسل انتخابات کے موقع پر صرف ایک دن کے پرچے ملتوی کرنے کے بجائے ایک دن قبل یعنی 8 مارچ کے دن بھی منعقد کئے جانے والے امتحانات بھی ملتوی کرنے کی خواہش کی ہے کیونکہ انتخابات کیلئے انتظامات کئے جانے کی ضرورت رہتی ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں حکومت سے اجازت کے حصول کیلئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کوشاں ہے لیکن ابھی تک اس سے متعلق فائل حکومت کے پاس زیرالتواء ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT