Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / نئی امریکی پابندیاں، روس کی سخت ردعمل کی دھمکی

نئی امریکی پابندیاں، روس کی سخت ردعمل کی دھمکی

ماسکو 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پابندیوں کو ٹھوس بنانے کے لئے امریکہ کے اٹھائے گئے اقدامات بین االاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور یوکرین بحران کے تنازعہ کو ہوا دینے کا باعث بنے گا۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین بحران کے نام پر پابندیاں عائد کئے جانے کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرے گا۔روسی وزارت خارجہ نے چہارشنبہ کو اپنے ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ماسکو ان پابندیوں کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا ۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ان کے اقدامات کے منفی نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔امریکی حکومت نے اپنے وفاقی رجسٹرڈ ویب سائٹ پر چہارشنبہ کو واضح کیا کہ روس میں پابندیوں کو مزید سخت کرکے ان میں مزید 29 افراد کو شامل کیا جا رہا ہے؛ اور یہ کہ، یہ وہی 29 افراد ہیں جو روسی قومی سلامتی کے لئے اور خارجہ پالیسی کے مفاد کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔روس کی جانب سے جاری کردہ یبان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پابندیوں کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے امریکہ کے اٹھائے گئے اقدامات بین االاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور یوکرین بحران کے تنازعہ کو ہوا دینے کا باعث بنے گا۔ادھر توقع ہے کہ یورپی یونین بھی ماسکو کے حامی علیحدگی پسندوں کی حمایت پر یوکرین اور روس کے خلاف عائد پابندیوں میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردے گی۔ اگر یہ توسیع نہ ہوئی تو ان پابندیوں کی میعاد 15 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT