Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نئی تعلیمی پالیسی پر ریاستی وزرائے تعلیم کا اجلاس

نئی تعلیمی پالیسی پر ریاستی وزرائے تعلیم کا اجلاس

حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ملک گیر سطح پر نئی تعلیمی پالیسی مرتب کرنے کیلئے تمام ریاستوں کے وزرائے تعلیم کا ایک اہم اجلاس مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل شریمتی سمرتی ایرانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ریاست تلنگانہ سے ڈپٹی چیف منسٹر اُمور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے مرتب کی جانے والی نئی تعلیمی پالیسی پر اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے اجلاس میں اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے واقف کروایا کہ خانگی ( پرائیویٹ ) اور سرکاری مدارس کے طلباء کے مابین فرق ضرور پایا جاتا ہے۔ انہوں نے طالبات ( لڑکیوں ) کی تعلیم پر اولین اور خصوصی توجہ دینے کی ضرورت  سے مرکزی حکومت کو واقف کروایا اور اقامتی مدارس کے قیام کیلئے مرکزی حکومت سے ریاست تلنگانہ کو زیادہ سے زیادہ رقمی مدد فراہم کرنے کی خواہش کی گئی۔ مسٹر سری ہری نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ ریاست میں 1190 اقامتی مدارس کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو اس بات سے واقف کروایا کہ تلنگانہ حکومت ریاست میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم کو سال 2016-17 سے فراہم کرنے کے اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT