Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / نئی تعلیمی پالیسی کا 26 مئی سے قبل اعلان : ایرانی

نئی تعلیمی پالیسی کا 26 مئی سے قبل اعلان : ایرانی

نئی دہلی 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی تعلیمی پالیسی کا 26 مئی سے قبل اعلان کیا جائیگا جب نریندر مودی حکومت اپنے دو سال مکمل کرنے والی ہے ۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے انڈیا ٹی وی کانکلیو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نئی قومی تعلیمی پالیسی 26 مئی تک پیش کردی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہتعلیمی نظام میں جوکچھ بھی مسائل درپیش ہیں ان کا نئی پالیسی کے تحت این سی ای آر ٹی کے ذریعہ ازالہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پالیسی کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر توجہ دی جائیگی ۔ سابقہ یو پی اے حکومت کی جانب سے اسکولس میں نو ڈیٹینشن پالیسی سے متعلق سوال پر سمرتی ایرانی نے کہا کہ اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور بہت جلد فیصلہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نو ڈیٹینشن پالیسی کے تحت طلبا نویں جماعت میں مشکلات محسوس کر رہے تھے ۔ ریاستی حکومتیں چاہتی ہیں کہ اس پالیسی کو ختم کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سب کو تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے کئی اقدامات کر رہی ہے اور آئی آئی ٹیز ‘ آئی آئی ایمز ‘ مرکزی یونیورسٹیوں ‘ این آئی ٹیز اور کچھ خانگی یونیورسٹیوں کی مدد کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ 9 ویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک طلبا کو آن لائین مفت تعلیم فراہم کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی سمت یہ بڑا قدم ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT