نئی دلہن کی خودکشی،جسم پر زخم کے متعدد نشانات

   

حیدرآباد ۔26 ستمبر ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ دنڈیگل میں ایک نوبیاہتا کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم سات ماہ کی اس دلہن شیخ سمرین کی مبینہ طور پر خودکشی پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس نئی نویلی دلہن کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے اور دلہن نے اس وقت اپنے مائیکے کے مکان میں خودکشی کی ۔ جب تھوڑی دیر قبل اس کا شوہر اس کے مائیکے آیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ڈنڈیگل کے مطابق شیخ سمرین کی شادی سورارم علاقہ کے ساکن شیخ نواز سے مارچ 2019ء میں ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد اس خاتون کو ساس شاہین بیگم ، نند فوزیہ بیگم کے علاوہ شوہر نواز سے بھی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ خاتون اپنے مائیکے ہراسانی سے تنگ آکر گئی تھی ۔ کل لڑکی کی والدہ اور بھائی کام پر گئے تھے اور مکان میں وہ اکیلی تھی ۔ اس دوران اس کا شوہر مکان آیا تھا جس کے جانے کے بعد سمرین نے انتہائی اقدام کرلیا ، پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔