Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / نئی دہلی میں شان پاکستان فیسٹیول

نئی دہلی میں شان پاکستان فیسٹیول

نئی دہلی ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : امجد صابری کی وجدآفرین قوالیوں اور پاکستان کی ذائقہ دار غذاؤں کے ساتھ دہلی میں 3 روزہ نشان پاکستان فیسٹیول کا آغاز عمل میں آیا ہے ۔ جس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو ایکدوسرے کے قریب لانا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط نے کل شام یہاں اس فیسٹیول کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول ہند پاک عوام کو موسیقی ، طرز زندگی اور تہذیب کو سمجھنے میں کارآمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور پاکستان باہمی اختلافات اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی کرلیں گے اور علاقہ میں امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT