Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / نئی دہلی میں ہند ۔ امریکی عہدیداروں کی ملاقات باہمی تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال

نئی دہلی میں ہند ۔ امریکی عہدیداروں کی ملاقات باہمی تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال

واشنگٹن ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان اور امریکہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس جاریہ ہفتہ نئی دہلی میں منعقد ہوگا ۔ جس میں علاقائی اور عالمی تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ یو ایس ۔ انڈیا گلوبل ایشوز فورم میں امریکی وفد کی قیادت انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ فار سیویلین سیکوریٹی ، ڈیموکریسی ، اینڈ ہیومن رائٹس سارہ سیول کریں گے ۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ فار ساوتھ اینڈ سنٹرل ایشیا آفیسرس نشاء دیسائی بسوال بھی ہوں گے ۔ ہندوستان میں شریمتی سیوال سیول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کر کے مشترکہ مفادات بشمول پرتشدد عسکریت پسندی کے انسداد مذہبی آزادی ، ٹریفکنگ ( بردہ فروشی ) شفافیت اور حکمرانی کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ ویویکانندا انٹرنیشنل فاونڈیشن نئی دہلی میں پر تشدد انتہا پسندی پر لکچر دیں گی ۔ اور بحیثیت خصوصی امریکی رابطہ کار برائے تبت مسئلہ شریمتی سیوال دھرمشالہ کا بھی دورہ کریں گی ۔ تاکہ تبتی پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT