Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / نئی فصل کی آمد سے پیاز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

نئی فصل کی آمد سے پیاز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

لاسل گاؤں میں ہول سیل قیمت 50 روپئے کلو فروخت
نئی دہلی ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایشیا کی سب سے بڑی پیاز مارکٹ لاسل گاؤں ( مہاراشٹرا ) میں آج ہول سیل قیمت فی کلو 50 روپئے تک گھٹ گئی ۔ جب کہ تاجروں نے پیاز کی درآمد میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے خوف سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ دہلی کی آزار پور منڈی میں بھی کرناٹک اور آندھرا پردیش سے نئی فصل کی آمد کے بعد ہول سیل پیاز کی قیمت میں 3 تا 5 روپئے کی کمی ہوجانے کے بعد 53 روپئے ہوگئی ہے تاہم ملک بھر میں فی کلو پیاز 80 روپئے میں فروخت کی جارہی ہے ۔ نیشنل ہارٹیکلچرل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے اعداد و شمار کے بموجب لاسل گاؤں جو کہ ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں کا رجحان متعین کرتا ہے آج ہول سیل قیمت 48.5 روپئے فی کلو تک گھٹ گئی جو کہ گذشتہ ہفتہ 57 روپئے کلو تھی ۔ ڈائرکٹر NHRDF مسٹر آر پی گپتا نے بتایا کہ منڈیوں میں نئی فصل کی آمد میں اضافہ کے باعث قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی ہے حکومت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر تحدیدات کے بعد مقامی منڈیوں میں پیاز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ جب کہ پیاز کی برآمد کی قیمت 425 ڈالر سے 700 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی تھی ۔ علاوہ ازیں ایم ایم ٹی سی کی جانب سے ضبط کردہ پیاز کے ذخیرہ کے ہراج کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ مرکزی حکومت نے کل مہاراشٹرا حکومت کو ہدایت دی تھی کہ پیاز کی ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT