Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نئی مارکٹنگ پالیسی کا عنقریب اعلان : ہریش راؤ

نئی مارکٹنگ پالیسی کا عنقریب اعلان : ہریش راؤ

حیدرآباد ۔ 16؍ اکٹوبر ( این ایس ایس) وزیر مارکٹنگ و آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ بہت جلد نئی مارکٹنگ پالیسی کا اعلان کرے گی ۔ علاوہ ازیں ریاست میں مزید 30 بڑے مارکٹ یارڈس قائم کئے جائیں گے ۔ ہریش راؤآج یہاں زرعی یونیورسٹی کیمپس میں مارکٹنگ کمیٹیوں کے صدور و معتمدین کے علاوہ عہدیداروں کے ایک تربیتی پروگرام اور مارکٹ یارڈس ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مارکٹنگ کمیٹیوں کے صدور کو مشورہ دیا کہ وہ مارکٹ یارڈس اور کسانوں کو ایک خاندان تصور کرتے ہوئے مسائل حل کریں ۔ ہریش راو نے کہا کہ مارکٹنگ کمیٹیوں کے چیرمین مارکٹ یارڈ میں بمشکل دو گھنٹے بھی موجود نہیں رہتے جس سے ان کے عہدہ کے مقصد کی تکمیل نہیں ہوتی ۔

TOPPOPULARRECENT