Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / نئی ٹیکسٹائیل پالیسی کا عنقریب اعلان : کے ٹی آر کا بیان

نئی ٹیکسٹائیل پالیسی کا عنقریب اعلان : کے ٹی آر کا بیان

حیدرآباد 22 جولائی ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت بہت جلد ایک نئی ٹیکسٹائیل پالیسی کا اعلان کریگی جس میں ہینڈ لوم پالیسی بھی شامل رہے گی ۔ یہ کام آئی ٹی و صنعتی پالیسیوں کی طرز پر ہوگا ۔ اس پالیسی اعلان سے قبل ٹیکسٹائیل شعبہ کے ذمہ داروں اور ہینڈلوم بافندوں کی رائے حاصل کی جائیگی ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ نے ایک اجلاس میں یہ بات بتائی جو مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر میں منعقد ہوا تھا ۔ اجلاس میں صنعتی شعبہ کی بڑی شخصیتروں اور ہینڈ لوم و بافندوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں کپاس کی پیداوار زبردست ہے جبکہ اس کا استعمال کم ہے ۔ نئی پالیسی میں اس فرق کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ حکومت ٹیکسٹائیل و کپاس کی صنعت کو مستحکم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں نئی پالیسی کو جلد متعارف کروایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نئی پالیسی میں ہینڈلوم صنعت کے مفادات کا تحفظ کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT