Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نئی کرنسی نوٹس کی دستیابی پر مرکزی حکومت وضاحت کرے

نئی کرنسی نوٹس کی دستیابی پر مرکزی حکومت وضاحت کرے

نوٹ بندی پر صدر جنا سینا پارٹی پون کلیان کا رد عمل
حیدرآباد۔/20نومبر، ( سیاست نیوز) صدر جنا سینا پارٹی و ممتاز فلم ایکٹر مسٹر پون کلیان نے ملک بھر میں ایک ہزار اور پانچ سو روپئے کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر پہلی مرتبہ اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے نئی کرنسی نوٹس کس حد تک دستیاب ہے ؟ اس تعلق سے مرکزی سے فی الفور وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ مرکزی حکومت کو اس بات کا بھی مشورہ دیا کہ وہ دیہی مالیاتی نظام اور شہری علاقوں میں مارکٹوں کے تعلق سے کافی احتیاطی اقدامات کئے جائیں اور نوٹوں کی تبدیلی کیلئے آنے والے معمر ترین اصحاب کے معاملہ میں احتیاط سے کام لینے کی خواہش کی۔ علاوہ ازیں عوام کو کوئی مشکلات و تکالیف پیش نہ آنے کیلئے حکومت کو ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مسٹر پون کلیان نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھنے سے اس بات کا اظہار ہورہا ہے کہ مرکزی حکومت نے کسی منصوبہ کے بغیر اچانک پہل کی ہے اور پیدا ہونے والے حالات کا مناسب طور پر حکومت نے اندازہ نہیں لگایا۔ انہوں نے نوٹوں کی منسوخی کے باعث ملک بھر میں پائے جانے والے حالات اور عوام کو درپیش کئی ایک مشکلات و تکالیف پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بینکوں اور اے ٹی ایمس کے پاس عوام کی طویل قطاریں بہت تکلیف دہ ہیں۔ مسٹر پون کلیان نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے موثر اقدامات کرے۔

TOPPOPULARRECENT