Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع میں بند کالجس کلکٹر آفس میں تبدیل

نئے اضلاع میں بند کالجس کلکٹر آفس میں تبدیل

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بند اور غیر مستعملہ تعلیمی اداروں کی عمارتیں تلنگانہ نظم و نسق کے لیے ایک نعمت بن گئی ہیں ۔ یہ عمارتیں اب نئے اضلاع کے دفاتر کے لیے استعمال کی جارہی ہیں ۔ کئی بند اور غیر مستعملہ انجینئرنگ کالجس کی عمارتیں نئے اضلاع میں کلکٹریٹ آفس میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔ دفاتر کے قیام کے لیے غیر مستعملہ تعلیمی ادارے جن میں آئی ٹی آئی اور سماجی پسماندہ طلباء کے ہاسٹلس دفاتر کے قیام کے لیے حاصل کیے گئے ہیں ۔ بند ہوئے انجینئرنگ کالجس کی عمارتیں کلکٹر آفس کے لیے کافی سود مند ثابت ہوئی ہیں ۔ مثال کے طور پر کیسرا گٹہ میں ہسویتا انجینئرنگ کالج ، میڑچل کلکٹر آفس بن گیا ہے ۔ کامکشی انجینئرنگ کالج کی عمارت میں سوریا پیٹ کلکٹر آفس قائم کیا گیا ۔ میدک کے قریب رائل ڈگری کالج میدک کلکٹریٹ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ ایسے بیشتر کالجس میں داخلے بہت کم ہوگئے تھے اور فیس واپسی اسکیم کے تحت بقایہ جات بڑھ گئے تھے اور ان کالجس کو بند کردیا گیا تھا ۔ بھونگیر کے مضافات میں پاگی دی پلی گاؤں کے قریب ایک بند اسکول اب یادگیری ضلع کلکٹر آفس میں تبدیل ہوگیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT