Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع کیلئے کلکٹرس اور ایس پیز کے تقررات

نئے اضلاع کیلئے کلکٹرس اور ایس پیز کے تقررات

سرفراز احمد کلکٹر کریم نگر اور شاہنواز قاسم ایس پی کھمم مقرر
حیدرآباد ۔ 10اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ  کے نئے اضلاع و شہروں کیلئے کلکٹرس ‘ ایس پیز ‘ کمشنرس اور ڈی سی پیز کے تقررات عمل میں آئے ۔ سرفراز احمد کلکٹر کریم نگر اور شاہنواز قاسم کھمم کے ایس پی کی حیثیت سے مقرر کئے گئے۔11اکٹوبر دسہرے سے اضلاع کی تنظیم جدید پر عمل آوری ہوگی ۔ حکومت نے ان اضلاع کیلئے کلکٹرس کی حیثیت سے ورنگل رورل کیلئے پرشانت ‘ یدادری کیلئے انیتا رامچندرن ‘ پداپلی کیلئے اے ورشنی ‘ کاماریڈی کیلئے ستیہ نارائنا ‘ میدک کیلئے بھارتی ‘ منچریال کیلئے اروی کرنن ‘ وقارآباد کیلئے دویا ‘ سرسلہ کیلئے کرشنابھاسکر ‘ آصف آباد کیلئے چمپالعل ‘ جنگاؤں کیلئے دیواسنیا ‘ جئے شنکر کیلئے مرلی ‘ جگتیال کیلئے شرت ‘ سوریا پیٹ کیلئے نریندر موہن ‘کتہ گوڑم کیلئے راجیو  جی ہنمنتو ‘ نرمل کیلئے المیرتی ‘ ناگرکرنول کیلئے سریدھر ‘ محبوب آباد کیلئے پرتی مینن ‘ جوگو لامبا کیلئے رجت کمار شیٹی ‘ میڑچل ( ملکاجگری) کیلئے ایم وی ریڈی ‘ ونپرتی کیلئے شیوانا موہنتی ‘ عادل آباد کیلئے جیوتی بدھا پرساد ‘ ورنگل اربن ‘ امراپالی کریم نگر کیلئے سرفراز احمد ‘ محبوب نگر رونالڈ روز ‘ سنگاریڈی کیلئے مانک راج ‘ نلگنڈہ کیلئے جی اپل ‘ نظام آباد کیلئے یوگیتا رانا ‘ رنگاریڈی کیلئے رگھونندن راؤ ‘ حیدرآباد کیلئے راہول بوجا ‘ کھمم کیلئے لوکیش کمار کا تقرر کیا گیا ہے ۔ کمشنرس اور ڈی سی پیز کی حیثیت سے ورنگل کمشنر اکون سبھروال ‘ کریم نگر کمشنر کملاسن ریڈی ‘ سنٹرل زون ڈی سی پی زوئل  ڈیوس ‘ سدی پیٹ کمشنر شیوکمار ‘ نظام آباد کمشنر کارتیکایئے ‘ مادھا پور ڈی سی پی وی پرساد ‘ راما گنڈم کمشنر وکرم جیت ‘ کھمم کمشنر شاہنواز قاسم ‘ شمس آباد ڈی سی پی پدماجا ریڈی کا تقرر کیا گیا ہے ۔ اضلاع کے ایس پیز کی حیثیت سے سوریا پیٹ ‘ پرمیلا نوتن  ‘ نلگنڈہ پرکاش ریڈی ‘ یدادری کیلئے یداگیری ‘ سرسلہ کیلئے وشوا جیت ‘ نرمل کیلئے وشنو وادید ‘ میدک کیلئے چندراویتی ‘ کتہ گوڑم کیلئے عنبرکشور جھا ‘ جگتیال کیلئے اننت شرما ‘ عادل آباد کیلئے سرینواس ‘ ونپرتی کیلئے روہنی ‘ ناگرکرنول کیلئے سنگن وار کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT