Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع کی تشکیل کیلئے آج مسودۂ اعلامیہ کی اجرائی

نئے اضلاع کی تشکیل کیلئے آج مسودۂ اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 21 اگسٹ ۔ ( این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نئے اضلاع کی تشکیل کے قطعی اعلان سے قبل عوامی رائے کے حصول کی تمام تیاریاں مکمل کرچکی ہیں۔ قبل ازیں اس مسئلہ پر مختلف سیاسی جماعتوں سے وسیع تر تبادلۂ خیال کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے ۔ حکومت تلنگانہ توقع ہے کہ دوشنبہ 22 اگسٹ کو ایک مسودۂ اعلامیہ عوام کے لئے منظرعام پر لائے گی تاکہ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد اس ضمن میں اپنی تجاویز پیش کرسکیں۔ اس مقصد کیلئے حکومت نے گزشتہ روز منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں اعلامیہ کے مسودہ کو عوام میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اعلامیہ کے بارے میں حکومت تلنگانہ اشتہارات کی اجرائی کے ذریعہ غیرمعمولی تشہیر کرے گی ۔ عوام کو نئے اضلاع کے اہم خدوخال سے واقف کروایا جائے گا۔ ضلعی سرحدوں ، ریونیو ڈیویژن اور اسمبلی حلقوں کی تمام تر تفصیلات پیش کرتے ہوئے عوامی رائے طلب کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT