Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے اضلاع کے قیام پر وہائٹ پیپر کا مطالبہ

نئے اضلاع کے قیام پر وہائٹ پیپر کا مطالبہ

اضلاع کی تعداد میں اضافہ سے کئی مسائل پیدا ہوں گے ، عام آدمی پارٹی
حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز) عام آدمی پارٹی نے آج ریاست میں نئے اضلاع کے قیام کی ضرورت اور اس کے لئے ہونے والے اخراجات پر ایک جامع وہائیٹ پیپر عوام میں لانے کا مطالبہ کیا اور وزراء کے نئے تشکیل شدہ گروپ کو اس کے امور کو قطعیت دینے سے قبل اسے عوام میں پیش کرنا چاہئیے تاکہ اس پر وسیع تر مباحث ہوں ۔ پروفیسر پی ایل ویشویشور راؤ ، معاون کنوینر تلنگانہ عام آدمی پارٹی یونٹ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت کو خبردارکرتی ہے کہ اضلاع کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے موجودہ 10 سے بڑھاکر 25 کرنے سے نئے مسائل اور چیالنجس پیدا ہوں گے اور ریاست کے عوام پر غیرضروری اخراجات ہوں گے ۔ مجوزہ 24 نئے اضلاع میں سات اضلاع کی آبادی 10 لاکھ  سے کم ہوگئی ۔ 6 اضلاع میں 15 لاکھ سے زیادہ آبادی ہوگی اور دو اضلاع کا رقبہ 2000 مربع کلو میٹر سے کم ہوگا اور دیگر دو اضلاع کا رقبہ 8000 مربع کلو میٹر سے زیادہ ہوگا جس سے پھر علاقائی عدم توازن پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لئے سائنٹفک طریقہ کو اختیار نہیں کررہی ہے اور صرف مقامی سیاست کا اس میں غلبہ ہے ۔ ریاستی حکومت جلد بازی میں فیصلہ کررہی ہے اور کسی لحاظ سے حکومت کو بہتر نہیں بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں نئے اضلاع کے قیام سے حکومت کے خزانہ پر اضافی بوجھ پڑے گا جسے ترقیاتی کاموں کیلئے خرچ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع کے قیام سے صرف رئیل اسٹیٹ شعبہ ، کنٹراکٹرس ، درمیانی آدمی اور مقامی سیاست دانوں کو فائدہ ہوگا اور ان کی مدد ہوگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT