Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے ایل ای ڈی بلبس سے جی ایچ ایم سی کو 100 کروڑ کی بچت

نئے ایل ای ڈی بلبس سے جی ایچ ایم سی کو 100 کروڑ کی بچت

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( ایجنسیز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں روایتی اسٹریٹ لائٹنگ سسٹم میں تبدیلی لاتے ہوئے ایل ای ڈی بلبس کا استعمال کرنے کے اقدام سے جی ایچ ایم سی کے برقی بلز میں 100 کروڑ کی بچت متوقع ہے ۔ یہ ایل ای ڈی لائٹس نہ صرف بہتر روشنی فراہم کرتے ہیں بلکہ 50 فیصد تک برقی کے استعمال کو بھی کم کرتے ہیں ۔ گذشتہ سال جی ایچ ایم سی کی جانب سے مادھا پور اور چندرائن گٹہ علاقوں میں مختلف اسٹریچس پر پائلٹ اساس پر تقریبا 750 ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس لگائے گئے ۔ جی ایچ ایم سی مئیر بی رام موہن نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں شہر میں سنٹرل زون میں تقریبا 32000 اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس سے بدل دیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT