Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے بورویلس کی کھدوائی پر پابندی : حکومت تلنگانہ کا فیصلہ

نئے بورویلس کی کھدوائی پر پابندی : حکومت تلنگانہ کا فیصلہ

حیدرآباد 3اپریل (یواین آئی )تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے ایک ہزار 57دیہاتوں میں نئے بورویلس کی کھدوائی پر پابندی لگادی ہے ۔ اس سلسلے میں احکام بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ حیدرآبادمیں مکمل پابندی ہوگی۔رنگاریڈی میں 85 میڑچل میں 22میدک میں 100 سنگاریڈی میں115، نرمل میں 41کریم نگر میں 24 ، جگتیال میں 36،سرسلہ میں 22نظام آبادمیں 69سدی پیٹ میں162، محبوب نگر میں 20اور سوریہ پیٹ میں 23دیہاتوں میں بورویل کی کھدوائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ نئے احکام جاری ہونے تک پابندی رہے گی۔ ریاست میں زیر زمین پانی کو برقرار رکھنے کے لئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT