Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے تعلیمی سال اقلیتی اقامتی اسکولس کے قیام کو یقینی بنانے کے اقدامات

نئے تعلیمی سال اقلیتی اقامتی اسکولس کے قیام کو یقینی بنانے کے اقدامات

کے سی آر چیف منسٹر سنجیدہ ، اعلیٰ اختیاری کمیٹی کا جائزہ اجلاس ، چیرمین اے کے خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10۔  فروری  (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اے کے خاں نے آج اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال سے اقلیتوں کے اقامتی اسکولس کے آغاز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل اور مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن بی شفیع اللہ سے اقامتی اسکولس سے متعلق سوسائٹی کے قیام اور آغاز کیلئے درکار انفراسٹرکچر کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اقلیتی اسکیمات کی نگرانی کیلئے قائم کردہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی کے صدرنشین کی حیثیت سے اے کے خاں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ تعلیمی سال سے اسکولس کے آغاز کو یقینی بنائے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے بارے میں کافی سنجیدہ ہیں اور مرحلہ وار طور پر اقامتی اسکولس کے قیام سے ہر ضلع میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اسکولس کے قیام کیلئے کرایہ کی عمارتوں کے حصول اور تعمیر کیلئے اراضی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آئندہ جون سے ہر ضلع میں اقلیتی طلبہ و طالبات کیلئے اقامتی اسکولس کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس کیلئے دو ہزار کروڑ کے بجٹ کا تخمینہ رکھا گیا ہے جو ہر سال مرحلہ وار طور پر جاری ہوگا۔ ہر اسکول میں 120 طلبہ کی گنجائش رہے گی اور پانچویں تا ساتویں جماعت کلاسس سے اسکولس شروع کئے جائیں گے۔ اے کے خاں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اقامتی اسکولس میں تمام بنیادی سہولتوںکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اساتذہ کے تقررات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے جلد اقدامات کئے

TOPPOPULARRECENT