Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے تعلیمی سال سے قبل اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

نئے تعلیمی سال سے قبل اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

تعلیمی عہدیداروں کے تربیتی پروگرام سے کڈیم سری ہری کا خطاب‘ بہتر معیار پر زور
حیدرآباد  ۔ 16؍ اکٹوبر( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل اساتذہ کی مخلوعہ تمام جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ سروا سکھشا ابھیان بھون میں تمام ریجنل ڈائرکٹرس ایجوکیشن تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس اور اسسٹنٹ ڈائرکٹرس امتحانات کیلئے آج یہاں منعقدہ سہ روزہ اورنیٹیشن ٹریننگ کلاسیس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم کے سری ہری نے یہ بات کہی ۔ اور بتایا کہ حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی تعلیمی ترقیاتی اسکیمات پر تفصیلی غور کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔اور ان اسکیمات کی مزید موثر انداز میں عمل آوری کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی ضروری ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ازسر نو اساتذہ کے ملازمتو ں کومعقول بنانے کے عمل کومکمل کرکے محکمہ اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات عمل لائے جائیں گے ۔سری ہری نے تمام عہدیداران تعلیمات (ڈی ای اوز) سے کہاکہ نئے اضلاع میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اچھا نام لایا جانا چاہئے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ نئے تشکیل دیئے گئے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے ۔ لہذا ہر جگہ محکمہ تعلیمات کی کارکردگی میں زبردست بہتری پیدا کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ اس کے علاوہ معیاری تعلیم کی فراہمی پر اولین ترجیح دینے کی ہدایات دیں ۔ سری ہری نے کہا کہ (31) نئے اضلاع کی تشکیل کے ذریعہ مدارس میں پروگرام مائیٹرنگ کرنے کے مواقع فراہم ہیں علاوہ ازیں ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ سرکاری مدارس میں طلبا کے داخلوں کو یقینی بنانے اور تعلیمی معیار و اقدار میں اضافہ بہتری پیدا کرنا ہی چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کا اہم مقصد ہے تاکہ تلنگانہ ریاست کے طلبا دیگر ریاستوں کے طلبا کے ساتھ مسابقت کرسکیں بلکہ ان طلبا سے بھی آگے رہ سکیں ۔

TOPPOPULARRECENT