Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / نئے دلہے کی خودکشی

نئے دلہے کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /25 ڈسمبر ۔ (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے حدود میں 20 دن کے ایک دولہے نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے یہ بات بتائی ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ گنیش جو جواہر نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے اس شخص کی شادی 20 دن قبل ہوئی تھی اور اس نے اپنی پسند سے لومیارج کیا تھا ۔ تاہم اس نے اچانک آج مولا علی اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے ٹریک پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT