Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / نئے راکٹوں کے ذریعہ 20چھوٹے چینی مصنوعی سیارے خلاء میں روانہ

نئے راکٹوں کے ذریعہ 20چھوٹے چینی مصنوعی سیارے خلاء میں روانہ

بیجنگ۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج کامیابی سے 20چھوٹے مصنوعی سیاروں کو خلاء میں روانہ کردیا ‘ اس کیلئے اس نے اپنے جدید ترین مال بردار راکٹ استعمال کئے ۔ جنہیں توانائی آلودگی سے پاک ایندھنوں کے ذریعہ فراہم کی جاتی تھی جس سے عالمی مصنوعی سیارے روانگی شعبہ میں دنیا کے سب سے بڑے کمیونسٹ ملک کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ سرکاری خبر ادارہ کے بموجب راکٹ لانگ مارچ۔6 کو تائی یوان مصنوعی سیارہ روانگی مرکز صوبہ شانگ ژی سے روانہ کیا گیا ۔ اس راکٹ میں 20چھوٹے مصنوعی سیارے تھے جو خلاء کی جانچ کیلئے روانہ کئے گئے ۔ نئے 29.3 میٹر بلند راکٹ کو ایندھن سیال آکسیجن اور کیروسین کی شکل میں حرکت کرنے کے لئے توانائی فراہم کررہا تھا ۔ یہ چین کا پہلا مالبردار راکٹ ہے جس میں زہریلی مادوں اور آلودگی سے پاک ایندھن استعمال کیا گیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں بڑی حد تک لاگت میں کمی آسکتی ہے ۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارہ جن ہوا نے اطلاع دی ہے کہ راکٹ 210 ویں مہم ہیں ۔پہلی مہم 1970میں روانہ کی گئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT