Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / نئے سال میں برقی شرحوں کی نئی پالیسی کا نفاذ مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئیل کا اعلان

نئے سال میں برقی شرحوں کی نئی پالیسی کا نفاذ مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئیل کا اعلان

نئی دہلی 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئیل نے آج بتایا کہ برقی شرحوں کی نئی پالیسی کا آئندہ ماہ اعلان کیا جائے گا کیوں کہ حکومت فی الحال اہم بلز بشمول ویزل بلوورس بل کی منظوری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ نئی پالیسی کا بنیادی مقصد برقی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں باقاعدگی اور مؤثر نگرانی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ ایف آئی سی سی آئی کے سالانہ اجلاس عام کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 23 ڈسمبر تک مصروف رہیں گے جیسے ہی فراغت حاصل ہوجائے گی نئے سال میں برقی شرحوں کی نئی پالیسی پر توجہ مرکوز کردیں گے۔ مسٹر گوئیل نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج سے باز آجانے کا تیقن دیا ہے اور پیر سے پارلیمنٹ کی کارروائی حسب معمول چلائی جاسکتی ہے جس میں ایس سی ۔ ایس ٹی ایکٹ اور ویزل بلوروس (کالا دھن کے بھیدیوں کا تحفظ اور ترغیب) بل پیش کیا جائے گا کیوں کہ عوام بھی اہم قانونی بلز کی منظوری کے خواہشمند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT