Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / نئے موبائیل فون کنکشن کیلئے آدھار سے استفادہ

نئے موبائیل فون کنکشن کیلئے آدھار سے استفادہ

نئی دہلی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) موبائیل پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ فون کنکشن کیلئے درخواست دینے ، اسے کارآمد بنانے اور ایکٹویٹ کرنے کیلئے آدھار کارڈ اور فنگر پرنٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے e-kyc رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے صارفین کی درخواست کی توثیق کو تیز اور آسان بنادیا ہے۔ موجودہ طریقہ کار کے مطابق کاغذی اُمور کی تکمیل کیلئے کافی وقت درکار ہوا کرتا ہے۔ e-kyc کے ذریعہ کوئی بھی صارف اپنے آدھار نمبر اور بائیو میٹرک کے ذریعہ آن لائن یو آئی ڈی اے آئی کو یہ اختیار دے سکتا ہے کہ وہ نام، پتہ، تاریخ پیدائش اور جنس کے ساتھ ڈیجیٹل دستخط شدہ تصویر موبائیل آپریٹر کو فراہم کرے۔ اس سے صارفین کی تنقیح کا کام آسان ہوجائے گا اور فوری موبائیل کنکشن خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔

TOPPOPULARRECENT