Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / نئے ویتنامی صدر نے حلف لیا

نئے ویتنامی صدر نے حلف لیا

ہنوئی۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ویتنام کی پارلیمنٹ نے ملکی پولیس کے سربراہ ٹران دائی کوانگ کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ پبلک سکیورٹی کے وزیر اور جنرل پولیس کے سربراہ کوانگ کو پارلیمنٹ میں نئے صدر کے الیکشن کی ووٹنگ میں 436 ووٹ ملے۔ ویتنام میں صدر کا عہدہ دستوری ہوتا ہے لیکن وہ ملکی فوج کا کمانڈر ہوتا ہے۔ اب اگلے ہفتے کے دوران پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔ ویتنام پر کمیونسٹ پارٹی کی حکومت ہے اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نگوین پھُو ٹرونگ پہلے ہی وزیراعظم ہیں اور اُن کا انتخاب یقینی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے طاقتور پولٹ بیورو کا انتخاب رواں برس جنوری میں کیا گیا تھا۔

 

سکھ سپاہی کو داڑھی اور پگڑی پہننے امریکی فوج کی اجازت
واشنگٹن ۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے سکھ امریکی عہدیدار کو داڑھی رکھنے اورپگڑی باندھنے کی اجازت دی ہے ۔ اس فیصلہ کے بعد 28 سالہ کیپٹن سمرٹ پال سنگھ پہلے سکھ سپاہی ہوں گے جو امریکی فوج کی پوری اجازت کے ساتھ مذہبی شناخت برقرار رکھتے ہوئے سرگرم خدمات انجام دیں گے ۔ انھوں نے گزشتہ ماہ ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ داڑھی اور پگڑی کی بناء ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے ۔ انھوں نے بتایا تھا کہ ہیلمٹ اور گیس ماسک کیلئے ان سے اضافی جانچ کیلئے کہا گیا تھا ۔ امریکی فوج نے 31 مارچ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انھیں مذہبی شناخت کے ساتھ خدمات انجام دینے کی اجازت دیدی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT