Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / نئے کامن ویلتھ سنٹر کا آغاز

نئے کامن ویلتھ سنٹر کا آغاز

لندن ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ کی تنظیموں کو یکساں مقام سے کام کاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک نیا سنٹر شروع کیا گیا، جس کا آج یہاں ملکہ ایلزبتھ دوم نے آغاز کیا۔ تین آرگنائزیشنس جو دولت مشترکہ سرگرمی، مالبرو ہاؤس اور کواڈرنٹ ہاؤس کے نئے مشترکہ مرکز کو منتقل ہوجائیں گی وہ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی اور کامن ویلتھ لوکل گورنمنٹ فورم ہیں۔ توقع ہے دیگر کامن ویلتھ آرگنائزیشنس بھی آنے والے وقت میں کواڈرنٹ ہاؤس کے ساتھ شامل ہوجائیں گی، جسے کامن ویلتھ ہاؤس کے نئے نام سے موسوم کیا جارہا ہے۔ کوئین نے اپنی سرکاری 90 ویں سالگرہ تقاریب سے قبل مالبرو ہاؤس کو دورہ کے دوران نئے ’ہَب‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سالگرہ تقاریب میں تمام 53 دولت مشترکہ ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

 

انڈین کرکٹ ٹیم کی زمبابوے آمد
ہرارے ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ایم ایس دھونی زیرقیادت 16 رکنی انڈین کرکٹ ٹیم مختصر لمیٹیڈ اوورز سیریز کیلئے یہاں پہنچ چکی ہے۔ یہ سیریز ہفتہ 11 جون کو پہلے ونڈے کے ساتھ شروع ہوگی۔ ٹیم انڈیا منگل کو ممبئی سے روانگی کے بعد طویل پرواز طے کرتے ہوئے یہاں پہنچی ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹوئٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کی ہرارے انٹرنیشنل ایرپورٹ آمد کی اطلاع دی جبکہ کھلاڑیوں کی تصاویر بھی پیش کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT