Saturday , March 25 2017
Home / جرائم و حادثات / نئے کرنسی نوٹوں کے ذریعہ قمار بازی ،رچہ کنڈہ پولیس کے دھاوے ، کثیر رقم ضبط

نئے کرنسی نوٹوں کے ذریعہ قمار بازی ،رچہ کنڈہ پولیس کے دھاوے ، کثیر رقم ضبط

حیدرآباد ۔ /20 نومبر (سیاست نیوز) ایک ایسے وقت جب ملک بھر میں عوام منسوخ کرنسی سے پریشان ہیں اور کارکرد کرنسی کے حصول کیلئے قطاروں میں نظر آرہے ہیں اس وقت قمار بازی کے اڈوں پر اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) کے  ڈالے گئے دھاؤں میں زائد از ایک لاکھ کے نئے کرنسی نوٹ ضبط کئے گئے ۔ قمار بازی کا شوق رکھنے والوں کی جانب سے نئے نوٹوں کا استعمال قطاروں میں اشیائے ضروریہ کی خریدی کیلئے کرنسی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے لیکن قمار بازی میں نئے نوٹوں کا استعمال اس بات کا احساس پیدا کررہا ہے کہ قمار بازوں کے حالات معمول پر آنے لگے ہیں ۔ رچاکونڈا پولیس کی جانب سے قمار بازوں کے خلاف آج خصوصی مہم چلائی گئی تھی جس کے تحت دو مختلف مقامات پر دھاوے کئے گئے اور پولیس قمار بازوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں نئے نوٹس کی ضبطی سے حیرت زدہ ہوگئے ۔  اسپیشل آپریشن ٹیم نے سرور نگر پولیس اسٹیشن حدود میں سائی شیوانی اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 301 پر دھاوا کیا جہاں پر قمار بازی میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایس او ٹی نے ان دھاوؤں میں 2 لاکھ 30 ہزار نقد رقم ، موبائیل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ۔ اسی طرح نارائن پور پولیس اسٹیشن حدود میں بھی ایس او ٹی نے دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 16 ہزار نقد رقم ، موبائیل فونس ، تین آٹوز وغیرہ برآمد کرلئے ۔ اسی طرح حیدرآباد کی کمشنر ٹاسک فورس نے بھی ویسٹ زون علاقہ آغا پورہ میں قمار بازی کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک مکان میں غیرقانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلایا جارہا تھا جہاں پر ٹاسک فورس نے دھاوا کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT