Monday , May 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / نئے کپتان سے ٹیم کی جارحیت میں اضافہ ہوگا:کوچ

نئے کپتان سے ٹیم کی جارحیت میں اضافہ ہوگا:کوچ

لاہور ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کے کپتان بننے سے مختصر طرز کی ٹیم میں مطلوبہ جارحیت میں اضافہ ہوگا کیونکہ ٹیم گزشتہ دوبرسوں سے مشکلات کا شکار ہے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کی ونڈے ٹیم روایتی انداز میں کھیلتی آرہی ہے جو اس وقت ناکام ہوتی ہے سجب دوسری ٹیم 320 یا 340 رنز بنا لیتی ہے۔ ہمیں ایک سمت اپنانے کی ضرورت تھی جس کے لئے سرفرازاحمد اچھے انداز سے کھیل رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور رواں سال ستمبر تک مزید تنزلی کی صورت میں ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کے لئے کوالیفائرز میں چھوٹی ٹیموں سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے رواں سال کے اوائل میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 4-1 سے بدترین شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے سرفرازاحمد کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا تھا۔پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز میں پہلی مرتبہ ٹیم کے مستقل کپتان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے پیش نظر ٹریننگ کیمپ کے لئے 31 کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا ہے جس میں پی ایس ایل میں متاثر کن کارکردگی دکھانے والے شاداب خان اور اسامہ میر جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔پاکستان ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے میں پہلے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا جبکہ تین ونڈے میچوں کی سیریز 7 اپریل کو گیانا میں شروع ہوگی۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم تین ٹسٹ میچ بھی کھیلے گی جو 22 اپریل کو شروع ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT