Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / نئے 200 روپے کے نوٹ کیلئے لمبی قطاریں

نئے 200 روپے کے نوٹ کیلئے لمبی قطاریں

نئی دہلی25اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک نے آج چھوٹے نوٹوں کی قلت کو دیکھتے ہوئے 200 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا۔ نئے نوٹوں کے شوقین صبح سے پارلیمنٹ ا سٹریٹ نئی دہلی پر واقع ریزر بینک کے ہیڈکوارٹر پر لمبی قطار میں کھڑے دیکھے گئے ۔ چہارشنبہ کو حکومت نے 200 روپے کے نئے نوٹ چلن میں لانے کے لئے ایک نوٹس جاری کیا تھا۔ میڈیا میں اس نوٹ پر طویل عرصے سے خبریں آرہی تھیں۔ ریزرو بینک نے 18 اگست کو 50 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا ہے ۔ آر بی آئی نے 200 روپے کے نوٹوں کو چلن میں لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بڑے نوٹوں کو بانٹنے میں آسانی ہوسکے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 8 نومبر کو پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بند کیے گئے تھے ۔ اس کے بعد، پانچ سو روپے کا نیا نوٹ چلن میں آیا، لیکن ایک ہزار کا نوٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT