Tuesday , October 24 2017
Home / عرب دنیا / نائب امام جامعہ الازہر کی پوپ سے آج ملاقات

نائب امام جامعہ الازہر کی پوپ سے آج ملاقات

اسلام کا رواداری کا پیغام پوپ فرانسس کو پہنچایا گیا
قاہرہ۔22مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب امام جامعہ الازہر نے مصر میں کہا کہ وہ اسلام کی رواداری کا پیغام میں روم میں پوپ فرانسس سے کل ملاقات کے دوران انہیں پہنچائیں گے۔ پوپ دنیا بھر کے رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا ہیں اور عباس شومان نائب امام جامعہ الازہر احمد التائب نے کہا کہ پوپ فرانسس نے مسلمانوں کے بارے میں جو بیانات دیئے ہیں اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی کہ پوپ سے ملاقات کریں اور انہیں اسلام میں رواداری کا جو پیغام پایا جاتا ہے ان تک پہنچائیں۔ تائب کے پوپ سے ملاقات کے ذریعہ اسلام کی درست شبیہ رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا تک پہنچے گی اور ان کی کئی غلط فہمیاں جو اسلام کے بارے میں دور ہوجائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT