Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کی منگولیا میں آمد

نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کی منگولیا میں آمد

ایشیاء یوروپ چوٹی کانفرنس میں شرکت ، عالمی معاشی اُمور پر بات چیت
الان باتر (منگولیا) 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری آج یہاں پہونچے۔ وہ گیارہویں ایشیاء یورپ چوٹی کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ یہ کانفرنس یوروپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی اور عالمی معاشی کساد بازاری کے پیش نظر منعقد ہورہی ہے۔ برطانیہ کی علیحدگی کے بعد اِس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کانفرنس طلب کی گئی۔ منگولیا کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والی یہ دو روزہ چوٹی کانفرنس ایشیاء یوروپ دوستی کے 20 سال پورے ہونے اور مستقبل میں رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے عنوان پر منعقد کی جارہی ہے۔ وزیراعظم چین لی چن کانگ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ، وزیراعظم سنگاپور لی ہیسن لانگ، وزیراعظم ویتنام نیگوئن کزونہک، یوروپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک، یوروپی کمیشن کے صدر جیون کلیوڈ کے علاوہ دیگر خارجی و سکیورٹی اُمور کے نمائندے شرکت کریں گے۔ 23 جون کو برطانیہ کے تاریخی ریفرنڈم میں یوروپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کے بعد یہ چوٹی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ 1985 ء سے برطانیہ کے پاؤنڈ کی قدر گھٹی ہوئی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی عوام کے فیصلہ کے احترام میں وزیراعظم کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کردیا ہے اور گزشتہ ماہ عالمی بینک نے عالمی معاشی سست روی پر تشویش ظاہر کی تھی۔ اِس کانفرنس میں اِن تمام اُمور کا جائزہ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT