Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری کا غیر ملکی دورہ پر روانہ

نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری کا غیر ملکی دورہ پر روانہ

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری امکان ہے کہ نیوکلیر سربراہ کنندہ گروپ میں ہندوستان کی شمولیت پر اپنے آئندہ دورۂ پولینڈ کے موقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ پانچ روزہ دورہ آرمینیا اور پولینڈ کے لئے آج روانہ ہوگئے۔ دونوں ممالک کی قیادت سے اُن کا تبادلہ خیال مقرر ہے۔ علاوہ ازیں وہ کئی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ یہ اُن کا اولین دورہ آرمینیا اور پولینڈ ہے۔ نائب صدرجمہوریہ 26 اپریل تک اپنی شریک حیات سلمیٰ انصاری، مرکزی وزیر مملکت برائے چھوٹی، اوسط اور معمولی صنعتیں گری راج سنگھ، ارکان پارلیمنٹ سیتارام یچوری، ڈی پی ترپاٹھی، ویوی تنٹھا اور توپستان چیوانگ کے علاوہ دیگر سینئر عہدیداروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ رہیں گے۔ وہ 26 اپریل کو پولینڈ پہونچیں گے اور دو دن کے دورہ کے موقع پر صدر پولینڈ، وزیراعظم کی اُن کے اعزاز میں ترتیب دی ہوئی دعوتوں میں شرکت کریں گے۔ سنیٹ کے اسپیکر سے بھی اُن کی ملاقات ہوگی۔ پولینڈ این ایس جی کی ہندوستان کو رکنیت کی زبردست تائید کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT