Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو کا 21 اگست کو دورہ ٔحیدرآباد ،تہنیتی پروگرام کو قطعیت

نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو کا 21 اگست کو دورہ ٔحیدرآباد ،تہنیتی پروگرام کو قطعیت

حیدرآباد۔ 17 اگست (سیاست نیوز) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو توقع ہے کہ 21 اگست کو تلنگانہ کے دورہ پر حیدرآباد پہونچیں گے۔ ان کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لینے آج چیف سیکریٹری تلنگانہ ایس پی سنگھ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا اور بتایا کہ نائب صدرجمہوریہ کے دورۂ حیدرآباد کے موقع پر بڑے پیمانے پر تہنیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کیلئے وسیع تر انتظامات کرنے کی اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ایم وینکیا نائیڈو کو حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر تہنیت پیش کی جائے گی اور شہری استقبالیہ دیا جائے گا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نائب صدرجمہوریہ 21 اگست کو بذریعہ طیارہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پہونچیں گے جہاں سے وہ راست راج بھون روانہ ہوں گے جہاں پر انہیں تلنگانہ حکومت اور تلنگانہ عوام کی جانب سے شہری استقبالیہ ترتیب دیا جائے گا اور تہنیت پیش کی جائے گی۔ بعدازاں دلکشا گیسٹ ہاؤز میں نائب صدرجمہوریہ کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی کے نتیجہ میں ہی یہ پروگرام منظم کیا جارہا ہے اور اس پروگرام کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کو یقینی بنانے کی چیف سیکریٹری نے عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT