Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / نائب صدر بننے کی آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی نجیب جنگ پر اروند کجریوال کی تنقید

نائب صدر بننے کی آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی نجیب جنگ پر اروند کجریوال کی تنقید

نئی دہلی۔7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ویمن کمیشن کی ممبر سکریٹری کی حیثیت دلراج کور کے تقرر پر اعتراض کرنے پر چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج گورنر نجیب جنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ہٹلر قرار دیا ہے۔ کجریوال نے متعدد ٹوئٹس  میں کہا کہ نریندر مودی اور امیت شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لفٹننٹ گورنر ہٹلر کی طرح کام کررہے ہیں اور اپنا ضمیر وزیراعظم کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کمیشن فار ویمن کے ممبر سکریٹری کی حیثیت سے دلراج کور کا تقرر کجریوال اور جنگ کے درمیان ایک نیا تنازعہ بن گیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج لفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہٹلر بنے ہوئے ہیں اور انکی نائب صدر بننے کی آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی۔ایک ٹوئیٹ میں مسٹر کیجریوال نے کہا نائب صدر بننے کے لئے مسٹر جنگ نے اپنی روح وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں بیچ دی ہے مگر مسٹر مودی کبھی ایک مسلمان کو یہ عہدہ نہیں دیں گے چاہے لیفٹننٹ گورنر کتنی بھی کوشش کرلیں ۔مسٹر کیجریوال نے کہا لیفٹننٹ گورنر ہٹلر کی طرح کام کررہے ہیں وہ اپنے ماسٹر مسٹر مودی اور امت شاہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT