Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری دہلی واپس

نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری دہلی واپس

حیدرآباد 6 مارچ ( این ایس ایس ) نائب صدر جناب حامد انصاری آج دو روزہ دورہ حیدرآباد کے بعد دہلی واپس ہوگئے ۔ وہ بیگم پیٹ ائرپورٹ سے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ دہلی روانہ ہوئے ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ‘ قانون ساز کونسل کے صدر نشین سوامی گوڑ ‘ اسپیکر اسمبلی مدھوسدن چاری ‘ کابینی وزرا ایٹالہ راجندر ‘ ٹی ہریش راؤُ ‘ سرینواس یادو ‘ مئیر حیدرآباد بی رام موہن ‘ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین ‘ ارکان پارلیمنٹ کیشو راؤ ‘ جتیندر ریڈی ‘ بی سمن ‘ کچھ ارکان اسمبلی اور دوسرے عہدیداروں نے نائب صدر کو وداع کیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے نائب صدر جمہوریہ کی شال پوشی کی اور چارمینار کا ماڈل پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT