Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نائب صدر جمہوریہ کا دورہ ٹریفک تحدیدات

نائب صدر جمہوریہ کا دورہ ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : حیدرآباد سٹی پولیس نے نائب صدر جمہوریہ ہند جناب حامد انصاری کے جمعرات حیدرآباد دورہ کے موقع پر شہر کے متعدد مقامات پر تحدیدات کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب بیگم پیٹ ایرپورٹ سے مختلف مقامات جیسے ایرپورٹ تا وسپرویالی ، حیدرآباد بیگم پیٹ ایرپورٹ تا پی این ٹی جنکشن ، شیام لال بلڈنگ ، ایچ پی ایس ، بیگم پیٹ فلائی اوور ، گرین لینڈس جنکشن ، پنجہ گٹہ ، فلائی اوور ، پنجہ گٹہ ، شمشان ، سری نگر ٹی جنکشن ، گرین مسجد ، ساگر سوسائٹی ، ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ ، کے بی آر جنکشن ، این ٹی آر بھون ، رائیٹ ٹرن ، جوبلی ہلز چیک پوسٹ ، روڈ نمبر 1/45 جنکشن ، بھارتیہ ودیا بھون جنکشن ، روڈ نمبر 48 ، راما نائیڈو اسٹوڈیو ، پرساسن نگر ، نیاروہار ، وسپر ویالی پر صبح 11 بجکر 45 منٹ تا 12 بجکر 45 منٹ کے درمیان ٹریفک آمد و رفت کو مسدود کردیا جائے گا یا پھر ٹریفک رخ کی تبدیلی عمل میں آئے گی ۔ جب کہ وسپرویالی تا حیدرآباد بیگم پیٹ ایرپورٹ کے درمیان آنے والے مختلف راستے جیسے وسپرویالی ، نیاروہار ، پرساسن نگر ، راما نائیڈو اسٹوڈیو ، روڈ نمبر 78 ، بھارتیہ ودیا بھون جنکشن ، جرنلسٹ کالونی جنکشن ، روڈ نمبر 1/45 جنکشن ، جوبلی ہلز چیک پوسٹ لفٹ ٹرن ، کے بی آر مجسمہ / این ٹی آر بھون ، ایل وی پرساد آئی ہاسپٹل ، ساگر سوسائٹی ، ٹی جنکشن ، سری نگر ٹی جنکشن ، ایم جے انجینئرنگ کالج ، پنجہ گٹہ ، شمشان ، چٹنیز ریستوران ، ناگر جنا سرکل جنکشن ، پنجہ گٹہ ، فلائی اوور ، سی ایم کیمپ آفس ، گرین لینڈس فلائی اوور ، بیگم پیٹ فلائی اوور ، ایچ پی ایس ، شیام لال بلڈنگ ، پی این ٹی جنکشن ، حیدرآباد بیگم پیٹ ایرپورٹ کے راستہ پر کی تبدیلی کو نوٹ کرلیں اور تعاون کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT