Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / نائب صدر جمہوریہ کی بیرونی دورہ سے واپسی

نائب صدر جمہوریہ کی بیرونی دورہ سے واپسی

نئی دہلی۔/20اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری آج 5 روزہ دورہ ہنگری اور الجیریا کے بعد واپس ہوگئے، جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے قیادت سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ہنگری اور الجیریا نے یہ وضاحت کردی کہ دہشت گردی ایک لاحق خطرہ ہے جس کا دنیا سے صفایا ضروری ہے۔ وسطی یوروپی ملک ہنگری اور ہندوستان نے 2 معاہدہ مفاہمت بشمول واٹر مینجمنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر حامد انصاری نے میزائیل ٹکنالوجی کنٹرول اجیم کی رکنیت اور نیوکلیر سپلائیرس گروپ میں ہندوستان کے داخلے کی حمایت پر ہنگری کی ستائش کی جبکہ الجیریا کی قیادت سے نائب صدر جمہوریہ کی ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT