Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / نائب صدر حامدانصاری کا تین روزہ دورہ کیرالا

نائب صدر حامدانصاری کا تین روزہ دورہ کیرالا

ترواننتاپورم۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری کل تین روزہ سرکاری دورہ پر کیرالا پہنچیں گے جہاں وہ کئی تقاریب میں شرکت کریں گے ۔ حامدانصاری دوپہر کے وقت کوچی پہنچیں گے اور کٹایم روانہ ہوں گے جہاں کے آر نارائنن ادارہ برائے بصری علوم و فنون کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے ‘ بین الاقوامی صدی تقاریب میں شام میں شرکت کریں گے اور کوزی کوڈ روانہ ہوں گے ۔ 12جنوری کو نائب صدر بین صحت سالانہ کانفرنس کا مناپورم میں افتتاح کریں گے ۔بعدازاں سری چترا ترومل ایوارڈ سابق سفارت کار ٹی پی سرینواسن کو عطا کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT