Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / نائب صدر حامد انصاری کی لاوس آمد ‘ باہمی تعلقات کے استحکام کی کوشش

نائب صدر حامد انصاری کی لاوس آمد ‘ باہمی تعلقات کے استحکام کی کوشش

وینٹیان 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری آج دو روزہ دورہ پر یہاں پہونچے ۔ یہ کسی ہندوستانی نائب صدر کا اولین دورہ لاؤس ہے ۔ اس دورہ کے موقع پر جناب حامد انصاری لاؤس کی قیادت کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خاص طور پر تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے تعلق سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ حامد انصاری کمبوڈیا سے لاثوس پہونچے ہیں۔ ائرپورٹ پر ان کا استقبال صدارتی دفتر کے وزیر وونگ ساوت باؤفا نے کیا اور ہندوستانی سفیر برائے لاوس روی شنکر ائیسولا بھی موجود تھے ۔ جناب حامد انصاری لاؤس کے نائب صدر بون ہانگ وورا چت کے ساتھ کل باہمی بات چیت کرینگے ۔ وہ لاوس کے صدر چومالی سیاسونے اور وزیر اعظم تھونگ سنگ تھما وونگ سے بھی ملاقت کرینگے ۔ لاوس کے نائب ومیر اعظم اور وزیر خارجہ تھونگ لون سیسولت اور نائب صدر قومی اسمبلی بھی جناب حامد انصاری سے ملاقات کرینگے ۔ 2010 میں صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کے دورہ لاؤس کے بعد یہ کسی ہندوستانی اعلی سطحی وفد کا اولین دورہ لاؤس بھی ہے ۔ لاؤس کے ساتھ ہندوستان کے گہرے ثقافتی رابطے ہیں۔ ہندوستان اور لاؤس نے باہمی تجارتی رابطوں کے استحکام پر زور دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT