Thursday , August 24 2017
Home / پاکستان / نائب صدر چین کا آج سے دورہ پاکستان

نائب صدر چین کا آج سے دورہ پاکستان

اسلام آباد۔/12اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی یوم آزادی تقاریب میں شرکت کے لئے چین کے نائب صدر وانگ یانگ کل یہاں پہونچیں گے۔ ان کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد بھی اس دو روزہ دورہ میںشامل ہے جو خصوصی خیرسگالی جذبہ کے تحت صدر ژی جن پنگ کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’’ ان کا دورہ پاکستان کیلئے سنگ میل ہے جس سے پاکستان اور چین کے مابین مختلف حالات میں برقرار رہنے والی حکمت عملی کے تعاون اور رفاقت کا اظہار ہوتا ہے۔‘‘ یانگ اپنے دورہ پاکستان کے بعد نیپال روانہ ہوں گے۔
سکم کے ڈوکلام میں ہندوستان کے ساتھ تعطل کے درمیان چین کے نائب صدر یانگ ان دونوں ملکوں کا دورہ کررہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT