Friday , July 21 2017
Home / سیاسیات / نائب صدر کیلئے اب تک 11 پرچہ جات نامزدگی داخل

نائب صدر کیلئے اب تک 11 پرچہ جات نامزدگی داخل

نئی دہلی ۔10جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گیارہ امیدواروں نے تاحال 5 اگسٹ کے نائب صدرجمہوریہ کے انتخابات کیلئے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کردیئے ۔ 4 جولائی سے کل تک 9 پرچہ جات اور باقی پرچہ جات آج داخل کئے گئے ۔ چار پرچہ جات نامزدگی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیا ۔ کیونکہ انھوں نے 15,000 روپئے زر ضمانت داخل نہیں کیا تھا اور اُن کی تائید میں رائے دہندوں کے درکار دستخط بھی نہیں تھے ۔ اب تک نہ تو این ڈی اے اور نہ اپوزیشن نے امیدوار کے نام کا اعلان کیا ہے ۔ 18 غیر این ڈی اے اپوزیشن پارٹیاں کل پارلیمنٹ لائبریری میں سونیا گاندھی کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد کررہی ہیں تاکہ نائب صدارتی امیدوار کے نام کو قطعیت دی جاسکے ۔ اس اجلاس میں این سی پی ، آر جے ڈی ، بائیں بازو ، ترنمول کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی ، ڈی ایم کے اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کی شرکت کی توقع ہے ۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کیلئے حکمت عملی کو بھی قطعیت دی جائے گی ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT