Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / نائب صدر کی جکارتہ میں آئیورا سمٹ میں شرکت

نائب صدر کی جکارتہ میں آئیورا سمٹ میں شرکت

 
نئی دہلی ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر حامد انصاری 7 مارچ کو انڈیا اوشن ریم اسوسی ایشن  کے چوٹی اجلاس بمقام جکارتہ ، انڈونیشیا میں شرکت کریں گے جہاں 21 قومی گروپ بحری تعاون اور پُرتشدد انتہا پسندی کے خلاف لڑائی کو مضبوط

کرنے کے طریقوں پر غوروخوض کرے گا۔ ’’بحری تعاون میں مضبوطی برائے پُرامن، مستحکم اور خوشحال بحر ہند‘‘ کے موضوع پر اس سمٹ سے قبل سینئر عہدیداروں کی کمیٹی کا اجلاس 5 مارچ کو اور مجلس وزراء کی میٹنگ 6 مارچ کو منعقد ہوگی۔ 21 رکن مملکتوں کے قائدین اور نمائندے اور آئیورا کے سات مذاکرات شراکت داروں کی اس سمٹ میں شرکت متوقع ہے۔ آئیورا سکریٹریٹ کے سرکاری بیان کے مطابق سمٹ تین دستاویزات منظور کرے گی جیسے آئیورا ہم آہنگی، منصوبہ عمل نیز انسداد پُرتشدد انتہا پسندی حتمی اعلان۔ یہ اسوسی ایشن انڈیا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کومورس، انڈونیشیا، ایران، کینیا، مدغاسکر، ملائیشیا، ماریشس، موزمبیق، عمان، سیچلیس، سنگاپور، صومالیہ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، تنزانیہ، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور یمن۔ اس کے سات مذاکرات کار پارٹنرز امریکہ، چین، مصر، فرانس، جرمنی، جاپان اور برطانیہ ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT