Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نائب مہتمم تعلیمات کا دورہ

نائب مہتمم تعلیمات کا دورہ

کوڑنگل۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نائب مہتمم تعلیمات جناب وحید نثار نے کوڑنگل کا دورہ کرتے ہوئے ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں منعقدہ سائنس پر معلوماتی کیمپ میں شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ دسویں جماعت کے صدفیصد نتائج کیلئے جدوجہد کریں ۔ فاضل عہدیدار نے اساتذہ کو تفہیم کی کہ کس طرح صرف چالیس یوم میں صد فیصد نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں نیز تمام مدارس کیلئے نصاب کی تدوین پر مشتمل کاغذات فراہم کئے ۔ موصوف نے اساتذہ برادری کو مشورہ دیا کہ طلبہ کے معیار کو سنوارنے کیلئے مخصوص کلاسیس کا اہتمام کیا جائے ۔ Slip Tests اور کمزور طلبہ پر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے درس و تدریس انجام دیں ۔ اس پروگرام میں ہیڈ مسٹریس شیاملا ‘ جناردھن ‘ شرت کرشنا وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT