Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / نائب وزیراعظم شام کی نئی دہلی آمد

نائب وزیراعظم شام کی نئی دہلی آمد

نئی دہلی ۔11 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ملک شام کے نائب وزیراعظم ولید المعلم آج چار روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچے ۔ وہ وزیراُمور خارجہ سشما سوراج اور دیگر قائدین سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ جنیوا میں امن مذاکرات کے سلسلے میں صدر بشارالاسد کو ہندوستان کی تائید کی خواہش کریں گے ۔ ولید المعلم شام کے وزیر خارجہ بھی ہیں ۔ وہ کل سشما سوراج کے ساتھ باہمی مسائل کے علاوہ شام کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے ۔ ہندوستان آنے سے قبل انھوں نے روس اور چین کا بھی دورہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT