Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / نائب وزیر اعظم روس دیمتری روگوجن نے مودی سے ملاقات کی

نائب وزیر اعظم روس دیمتری روگوجن نے مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی،20اگست ( سیاست ڈاٹ کام) روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری روگوجین نے وزیراعظم نریندر مودی سے آج ملاقات کرکے روس اور ہندوستان کے درمیان چل رہے مشترکہ پراجیکٹ کی ترقی کی معلومات دی۔مسٹر مودی نے اس موقع پر روس کو بھروسے مند دوست بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اور صدر ولادیمر پوتن تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو وسیع کرنے کے ساتھ ہی انہیں مضبوط بنانے کے تئیں پرعزم ہیں۔ انہوں نے مسٹر پوتن کے ساتھ گزشتہ جون میں تاشقند میں ہوئی میٹنگ اوراس ماہ کے اوائل میں تمل ناڈو میں کڈنکولم جوہری توانائی پلانٹ کی پہلی اکائی کے ویڈیو لنک کے ذریعہ سے ملک کو وقف کئے جانے کے دوران ہوئی بات چیت کا ذکر کیا۔
بہار میں آر جے ڈی لیڈر کا گولی مار کر قتل
بھاگل پور 20 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں بھاگل لپور ضلع کے نوگچھا تھانہ علاقے کے رسول پور ڈھالہ کے نزدیک بدمعاشوں نے آج برسر اقتدار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) لیڈر ونود یادو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نوگچھیا نگر پنچایت کے سابق ممبر اور آر جے ڈی لیڈر ونود یادو( 50) اپنے گھرکے نزدیک چہل قدمی کررہے تبھی موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے دھاوا بول دیا۔ مسٹر یادو کو گولی مارکر قتل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ قتل کے اسباب کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔
معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ 17 اگست کو بدمعاشوں نے راجدھانی پٹنہ کے داناپور تھانہ علاقے میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور ورکنگ کمیٹی کے رکن اشوک جیسوال کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT