Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / نائجیریا میں بوکوحرم کا حملہ ، 80 افراد ہلاک

نائجیریا میں بوکوحرم کا حملہ ، 80 افراد ہلاک

میڈوگوری ۔ 28 ڈسمبر (سیاسست ڈاٹ کام) بوکوحرم انتہاء پسند تنظیم نے جنوب مشرقی نائجیریا کے شہر میڈوگوری پر کئی مہینوں بعد آج حملہ کرتے ہوئے کم از کم 80 افراد کو ہلاک کردیا۔ یہ حملہ راکٹ سے پھینکے جانے والے دستی بموں اور کئی خودکش بم برداروں نے کیا تھا۔ کم از کم 80 افراد ہلاک اور 90 سے زیادہ زخمی ہوگئے جبکہ دھماکہ رات بھر جاری رہے۔ ان ہلاکتوں میں وہ 20 مہلوکین بھی شامل ہیں جو مسجد پر بم حملہ سے ہلاک ہوئے۔ فوج کے بموجب جنوب مغربی داخلہ کے مقامات پر کئی حملے ہوچکے ہیں۔ بعض حملے خودکش خاتون بم برداروں نے بھی کئے تھے جن میں دو افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔ مسجد پر فجر کی نماز کے بعد بم حملہ کیا گیا تھا۔ دو لڑکیوں نے خود کو بم دھماکہ سے اڑا دیا تھا جس کی وجہ سے کئی افراد ہلاک ہوئے تھے جن کی تعداد بعد میں 20 ظاہر کی گئی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ یہ حملے صدر محمدو بوحاری کیلئے ایک چیلنج ہے جنہوں نے گذشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ بوکوحرم ٹکنیکی اعتبار سے شکست کھا چکی ہے اور اس میں خودکش بم حملوں کے سوائے جو کمزور نشانوں پر کئے جاتے ہیں کوئی اور صلاحیت باقی نہیں رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT