Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / نائجیریا میں تین خودکش بم حملے، سات ہلاک

نائجیریا میں تین خودکش بم حملے، سات ہلاک

مائدوگری 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں عینی شاہدین اور فوج نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی شہر مائدوگری میں تین منٹ کے مختصر عرصہ میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں گنجان آبادی والے اس شہر میں یہ تیسرا بم دھماکہ ہے جو اُس وقت ہوا جب گرمی سے پریشان عوام کھلی فضاء میں کچھ سکون کے لمحات گزارنے اپنے اپنے مکانات سے باہر نکل آئے تھے۔ فوج کے ترجمان سنی عثمان نے بھی سات افراد کی ہلاکت کی توثیق کی جس کے لئے بوکوحرام کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے جو ایک اسلامی انتہا پسند تنظیم ہے۔ دوسری طرف سیویلین سیلف ڈیفنس فائٹر عباس غاوا نے ایک درجن افراد کی ہلاکتوں کا تذکرہ کیا اور کہاکہ اب تک ہوئے تین دھماکوں میں زائداز 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

TOPPOPULARRECENT